اسلام آباد

ترک صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد

ترک صدر رجب طیب اردگان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

ترک صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، وزیراعظم نواز شریف، وزیردفاع خواجہ آصف اور دیگر نے ترک صدر کا استقبال کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی، ترک صدررجب طیب اردگان گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

ترک صدر نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے مصافحہ بھی کیا۔

ترک صدر طیب اردگان تیسری بار پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آج خطاب کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے اور وزیر اعظم نواز شریف خود بھی اجلاس میں موجود ہونگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close