اسلام آباد

اسلام آباد ایئرپورٹ پرطیاروں کی پارکنگ کامسئلہ سنگین ہوگیا

اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ نہ ہونے کے باعث نجی ایئرلائن ایئربلو کی جدہ کی پرواز صبح نو بجکر چار منٹ پر اسلام آباد پہنچی، جدہ سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز پی اے 271 دس بجکر چھ منٹ پراتری تو ایئر بس اے تھری ٹوینٹی ون پر آپریٹ ہونے والی پرواز پورے باسٹھ منٹ فضا میں چکر لگاتی رہی۔

طیارے نے اسلام آباد پر دس چکر مکمل کیئے، پی آئی اے کی مانچسٹر سے پہنچنے والی پرواز بھی لینڈ نہ کرسکی، پی کے 702 بھی پینتیس منٹ سے زائد فضا میں چکرلگا رہی۔

بوئنگ 777 پرآپریٹ ہونے والی پرواز کے اترنے کی بھی جگہ نہیں تھی، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 300 بھی چالیس منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، پرواز جگہ نہ ہونے کی وجہ سے فضا میں چکر لگاتی رہی۔

اسلام آباد میں آج ہوا میں نمی کاتناسب 47 فیصد ہے، ماضی میں بھی موسم کی خرابی اور دھند کی وجہ سے فضائی حادثات ہوتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایئر بلو اور بھوجا ایئر کے طیارے بھی موسم کی خرابی کی وجہ سے حادثات کا شکار ہوئے، باسٹھ منٹ فضا میں چکر لگانے والا طیارہ حادثے سے دوچار ہوسکتا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close