اسلام آباد

پاکستان کے سابق نگراں وزیراعظم معین قریشی انتقال کر گئے

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق 86 سالہ سابق نگران وزیراعظم خاصے عرصے سے علیل تھے۔

معین قریشی نے پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کیا اور انڈیانا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔

وہ پاکستان کے 16ویں وزیراعظم تھے۔ انھوں نے سنہ 1993 میں نواز شریف کی پہلی حکومت کے خاتمے کے بعد نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری نبھائی۔

وہ 1993 میں 28 جولائی سے 19 اکتوبر تک پاکستان کے نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہے۔

وہ سنہ 1960 میں گھانا حلکومت کے معاشی مشیر اور 1974 سے 1977 تک انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ بھی رہے۔

معین قریشی سنہ 1981 سے 1987 تک عالمی بینک کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ آف فنانس بھی رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close