اسلام آباد

فواد چوہدری تحریک انصاف کے نئے ترجمان مقرر

فواد چوہدری ایڈو کیٹ کو نعیم الحق کی جگہ تحریکِ انصاف کا نیا ترجمان مقرر کردیا ہے جب کہ سابقہ ترجمان نعیم الحق پارٹی بدستور مرکزی سیکریٹر ی اطلاعات کی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے رہیں گے اور اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

نعیم الحق تحریک انصاف کے سینیئر ترین رہنما اور عمران خان کے معتمد دوست بھی ہیں،وہ تحریک انصاف میں بہ طور ترجمان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرائض انجام دے رہے تھے تا ہم نا گزیر وجوہات کی بناء نعیم الحق سے ترجمان کی ذمہ داری واپس لے کر فواد چوہدری کو سونپ دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری معروف وکیل ہیں اور قانونی باریکیوں سے بھی آگاہ ہیں اور پرویز مشرف سمیت پاکستان پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کے بھی ترجمانی کر چکے ہیں لہذا ان کی صلاحیتوں سے پاناما لیکس کیس میں بہ طور ترجمان استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے فواد چوہدری نے اپنے سیاسی کیریر کا آغاز مشرف دور سے کیا تھا وہ بہ طور ترجمان پرویز مشرف کا مقدمہ میڈیا پر لڑتے رہے بعد ازاں پر ویز مشرف کی روانگی کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت حاصل کی اور ترجمان کے فرائض انجام دیے ،پیپلز پارٹی سے اختلاف ہوئے تو ایک نجی ٹی وی چینل میں اینکر پرسن کے طور پر سامنے آئے اور چندماہ قبل تحریک انصاف میں شامل ہو کر ضمنی الیکشن میں حصہ بھی لیا تا ہم ناکام رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close