اسلام آباد

برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن سیلفیوں کے شوقین نکلے

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن سرکاری ملاقاتوں کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملے اور بلاول کے ساتھ سیلفی بنائی۔

بلاول بھٹو زرداری نے سیلفی کے ساتھ ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ بورس جانسن طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں، ان سے باہمی امور پر بات چیت اچھی رہی، ملاقات میں شیری رحمان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اس سے قبل برطانوی وزیرخارجہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملے تو ان کے ساتھ بھی سیلفی کا موقع نہ گنوایا

جہانگیر ترین نے ٹوئٹ کیا کہ بورس جانسن بھی عمران خان کے فین نکلے، کپتان سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت پانامہ اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا معاملہ بھی زیرِ غور رہا۔

یاد رہے گزشتہ روز برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن دو روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ تھے جہاں وزارت خارجہ کے حکام نے بورس جانسن کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close