اسلام آباد

وزیراعظم نوازشریف 2 روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف 2 روزہ پر ترکمانستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پائیدارٹرانسپورٹ پر گلوبل کانفرنس سےخطاب کریں گے۔

 وزیراعظم نوازشریف 2 روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے ہیں جہاں اشک آباد ایئرپورٹ پر ترکمانستان کے نائب وزیراعظم اور اعلی حکومتی حکام نے ان کا استقبال  کیا۔ مشیر عرفان صدیقی اور طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں وزیراعظم ترکمانستان کے صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کل صبح ترکمانستان کی یادگار آزادی کا دورہ کریں گے جس کے بعد وہ چیمبر آف کامرس میں پہنچیں گے جہاں پائیدار ٹرانسپورٹ پر گلوبل کانفرنس سے خطاب کریں گے، کانفرنس سے ترکمانستان کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سمیت افغانستان، جارجیا اور آسٹریا کے رہنما بھی خطاب کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close