اسلام آباد

قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہردم تیار ہیں، جنرل راشد محمود

اسلام آباد: چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کا کہنا ہے کہ مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار ہے۔

پاک فوج کے تعلقات شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر چکلالہ میں مسلح افواج کی جانب سے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی جی جوائنٹ اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان سمیت دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر جنرل راشد محمود نے پاک فوج کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کا حصہ رہنے پر فخر ہے اور مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار ہیں۔

واضح رہے کہ جنرل راشد محمود 41 سالہ سروس کے بعد کل اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت 29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close