اسلام آباد

کرپشن الزامات پر میئر اسلام آباد معطل

اسلام آباد: حکومت نے اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز کو معطل کر دیا۔

حکومت نے کرپشن الزامات پر میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو معطل کر دیا، وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

شیخ انصر عزیز کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے اور وہ نوازشریف کے قریبی دوست سمجھےجاتے ہیں۔ میئراسلام آباد کے خلاف رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی تھی۔

دوسری جانب شیخ انصر عزیز نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے معطلی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میری معطلی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی توہین ہے، مجھ سے الزامات کے تحت کچھ بھی نہیں پوچھا گیا، یہ حکومت کی بدنیتی کی انتہا ہے کہ کورونا صورتحال اور اتوار کی چھٹی والے دن کابینہ سے سرکولیشن سمری سے معطلی کرائی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close