اسلام آباد

بھارتی فورسزکی خلاف ورزی پربھرپورجواب دیا جائے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں کوہدایت کی ہے کہ لائن آف کنٹرول پربھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بھرپورجواب دیا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پاک فوج کی 10 کورکے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا، جنرل قمرباجوہ نے ایل اوسی پراگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا اوروہاں تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

دورے کے دوران آرمی چیف کوکنٹرول لائن پرسکیورٹی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی اورآرمی چیف کو بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ اورجوابی کارروائی سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پرآرمی چیف نے جوانوں کو بہترین تیاری اورمناسب جواب پرسراہا۔

دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےکہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے مسئلہ کشمیرکا حل نہایت ضروری ہے، لائن آف کنٹرول پربھارتی بلااشتعال فائرنگ کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیرسے ہٹانا ہے، مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہوگا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جوانوں کوہردم تیاررہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close