Featuredاسلام آباد

بلاول بھٹو کے مالی گوشواروں میں تضاد کا کیس ختم

ان کےخلاف مالی گوشواروں میں تضادسےمتعلق کیس نمٹا دیا

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے مالی گوشواروں میں تضاد کا کیس ختم کردیا۔

ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بنچ نے بلاول بھٹو زرداری کے مالی گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر سماعت
کی۔ بلاول بھٹو زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور بلاول کی جانب سے جواب جمع کرایا۔

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کا جواب قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف مالی گوشواروں میں تضاد سے متعلق کیس نمٹا دیا۔

بعدازاں فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے اثاثہ جات پر الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھایا تھا، ہم نے تمام چیزوں کی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی اور رپورٹ پیش کی جسے الیکشن کمیشن نے تسلیم کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف کیس کو نمٹا دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close