Featuredاحساس پروگراماسلام آباد

عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو دنیا نے اپنایا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے اسپتال جلد ویران ہونگے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسلام آباد میں پولی کلینک کا دورہ کیا اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گلدستے پیش کئے۔

تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی جس سے کورونا کے کیسز میں کمی آئی، عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو دنیا نے اپنایا، ہم نے متحد ہوکر وبا کا مقابلہ کرنا ہے جبکہ بے یقینی، افواہیں پھیلانے اور ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا ہوگا جس سے قومی یکجہتی میں دراڑیں پڑیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے پر عوام کے شکر گزار ہیں، اس سے کورونا پر کافی حد تک کنٹرول پایا گیا ہے، تاہم کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا لہذا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وبا کے دوران احساس پروگرام کے ذریعے مستحق لوگوں تک امداد پہنچائی، ایک سو پچاس ارب روپے میرٹ پر ایک کروڑ خاندانوں میں تقسیم کئے گئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کی بلکہ سنجیدہ اقدامات کیے اور وبا کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی، حکومتی کوششوں سے کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھایاگیا، اگر ہم محتاط انداز سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے رہے تو ہسپتال جلد ویران ہونگے اور کھیلوں کے میدان آباد ہونگے۔

شبلی فرازنے مزید کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے قیام کو 100 دن مکمل ہوگئے، این سی او سی نے وبا کو جس طرح موثر انداز میں کنٹرول کیا وہ قابل تحسین ہے، اس نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے دن رات کام کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close