اسلام آباد

پی آئی اے حادثہ؛ طیارے میں جنید جمشید اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سوار تھے

اسلام آباد: حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار طیارے کے مسافروں میں معروف نعت خواں اور ڈیزائنر جنید جمشید اور ان کے اہل خانہ کے سوار ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 661 حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے، طیارے میں عملے سمیت 40 افراد سوار تھے جن میں معروف اسکالر جنید جمشید اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔

جنید جمشید دعوت تبلیغ کے سلسلے میں چترال گئے تھے، جنید جمشید کے بھائی نے بھی تصدیق کی ہے کہ جنید جمشید بھی اسی پروا ز میں تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close