اسلام آباد

پاکستان کی پارلیمنٹ ہاؤس مکمل طورپر شمسی توانائی پر منتقل، 18 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ کو بھی بیچےگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پارلیمنٹ کو چین کے تعاون سے مکمل طورپر شمسی توانائی پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 18 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ کو بھی فروخت کی گئی۔پاکستان کی پارلیمنٹ دنیا کی پہلی پارلیمنٹ بن گئی جو مکمل طورپر شمسی توانائی پر منتقل  کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چین کے تعاون سے پارلیمنٹ ہاؤس میں لگائے گئے ایک میگاواٹ شمسی توانائی کے نظام نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے، پاکستانی پارلیمنٹ کو اس منصوبے کی تکمیل کے بعد دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس شمسی توانائی سے حاصل ہونے والی بجلی کی روشنی میں ہوا۔سپیکر ایاز صادق نے اعلان کیاکہ ایوان میں نصب سولر پینلز80میگاواٹ بجلی پیدا کرتے ہیں جن میں سے 62میگاواٹ اسمبلی میں صرف ہوتے ہیں جبکہ 18میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی ۔

سولر منصوبے کا افتتاح گزشتہ سال  چین کے صدر ژی جنگ پنگ اور وزیراعظم نوازشریف نے مشترکہ طورپر کیا تھا جبکہ اس ماہ کے آخر میں روایتی طورپر وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے بجلی کا سوئچ آن کیے جانے کا امکان ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close