Featuredاسلام آباد

پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے

محرم اور عید میں احتیاط نہ کی تو کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ہم نے جو اقدامات اٹھائے ان سے کورونا کیسزمیں کمی آئی ، عیدالاضحی اورمحرم الحرام میں احتیاط نہ کی گئی تو کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ عید الاضحی اورمحرم الحرام احتیاطی تدابیرکے ساتھ منائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے اوراسپتالوں پر بوجھ انتہائی کم ہوچکا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 3 دن کے دوران ملک میں وائرس سے سب سے کم اموات ہوئیں، شروع میں ہم پر دباؤ ڈالا گیا کہ ہم مکمل لاک ڈاؤن کریں لیکن ہمارا اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ بہترین رہا، سب سے زیادہ لاک ڈاؤن کا اثر نچلے طبقے پر پڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سوچا کہ کورونا سے بچاتے بچاتے ایسا نہ ہوکہ ہمارے لوگ بھوک سے مرجائیں اس لیے غریب لوگوں کو بچانے کے لیے شفافیت سے احساس پروگرام شروع کیا گیا، مشکل حالات سے بچنے کے لیے احساس پروگرام نے غریبوں کی بہت مدد کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وائرس سے دنیا اب تک سیکھ رہی ہے، احتیاط نہ کرنے پرکورونا پھر خطرناک ہوسکتا ہے، ہم نے احتیاط نہیں کی تو ہمیں مزید نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ عید الاضحی احتیاطی تدابیرکے ساتھ منائیں۔

عید الاضحی اورمحرم الحرام پرعوام کی بے احتیاطی سے دوبارہ سخت لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا جس سے مزید معاشی نقصان ہوگا اورکورونا کیسزمیں بھی اضافہ ہوگا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close