Featuredاسلام آباد

نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان

اسلام آباد : یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت کا 184 شخصیات کے لیے پاکستان سول ایوارڈز کا اعلان

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صدر نے 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے 184 شخصیات کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان کردیا۔

صدرمملکت عارف علوی نے 6شخصیات کونشان امتیازعطا کرنے کا اعلان کیا ہے، ،نشان امتیازپانے والوں میں صادقین نقوی، پروفیسرشاکرعلی، ظہورالحق مرحوم اور عابدہ پروین ، ڈاکٹرجمیل جالبی، محمد جمیل خان مرحوم اور احمد فراز مرحوم شامل ہیں جبکہ پروفیسر ڈاکٹر انوار الحق حسن گیلانی،ڈاکٹرآصف محمود کو ہلال امتیازدیا جائے گا۔

صدرمملکت نے 2غیرملکی شخصیات کو عطا کرنے کا اعلان کیا ہے، چینی شخصیت جیک ماکوپاکستان کیلئےخدمات پرہلال قائداعظم عطا کیا جائے گا جبکہ کوریا کےکیوجیونگ لی اورکینیڈا کی سلماعطااللہ جان کو ستارہ پاکستان دیا جائے گا۔

صدرپاکستان نے 24 شخصیات کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان بھی کیا ہے، ستارہ شجاعت پانیوالوں میں جوادقمر،صفیہ شہید،حیات اللہ ، ملک سردار خان شہید، ممتازخان داوڑ ، حیات اللہ داوڑ خان داوڑہرمزشہید،ملک محمد نیازخان شہید، سپاہی اخترخان شہید،محمد نوید صادق شامل ہیں۔

صدر پاکستان کی جانب سے 27 شخصیات کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے، اداکارہ بشریٰ انصاری اور اداکارطلعت حسین کیلئے ستارہ امتیاز کا اعلان کیا ہے جبکہ
رائٹر فاروق قیصر، سابق کرکٹرعبدالقادر مرحوم کو بھی ستارہ امتیازعطا کیا جائے گا۔

اداکارہ ریشم، اداکار ہمایوں سعید،سکینہ سموں، گلوکارمحمد علی شیکی ، علی ظفر،مہہ جبین قزلباش کو تمغہ حسن کارکردگی دینے کااعلان کیا گیا ہے جبکہ نعیم بخاری کو بھی ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔

صدرکی جانب سے 44شخصیات کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا جائے گا، جن میں مذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل شامل ہیں۔

پاکستان کیلئےخدمات پرچینی شخصیت ینگ یانگ،لی فنگران کیلئے ستارہ قائداعظم کا اعلان کیا ہے جبکہ ترکی کے ڈاکٹرسیلل سوئیڈان، برطانوی شہری طارق شفیع مرحوم،فیصل رشید کوبھی ستارہ قائداعظم دیا جائےگا۔

پاکستان کیلئےخدمات پرامریکی شہری رچرڈجیری ہاروٹزکوستارہ خدمت اور ڈنمارک کی مس جینی ٹیلر کو تمغہ پاکستان عطا کیا جائے گا۔

23پاکستانی شخصیات کو تمغہ شجاعت بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے ، تمغہ شجاعت پانیوالوں میں شکیلہ نازشہید،شاہد علی شہید، حمدافتخار شہید، خداریار شہید، حسین علی شہید شامل ہیں۔

عارف علوی نے 46شخصیات کو تمغہ امتیازعطا کرنے کا اعلان کیا ہے، تمغہ امتیازپانے والوں میں اداکارہ زیباشہنازبھی شامل ہیں

جبکہ تھائی لینڈ کےانومت امات کو پاکستان کیلئےخدمات پر تمغہ قائداعظم دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close