اسلام آباد

سال 2017 کو ضربِ قلم کا سال منانے کا اعلان

وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ادب کے فروغ کے لیے وسائل پیدا کریں گے، ادیبوں اور شاعروں کے لیے ماہانہ وظیفہ پانچ سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کردیا ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ ادیبوں کی انشورنس کی تعداد دگنی کردی گئی ہے، پہلے تین سو چوون ادیبوں کوانشورنس حاصل تھی، فنکاروں اور ادیبوں کی حادثاتی موت پر رقم دو سے بڑھا کر چار لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ وزیراعظم کےاعلان کردہ فنڈ سے فنکاروں کے مسائل حل ہونگے، ادیبوں کے لیے ایوارڈز کی تعداد گیارہ سے بڑھا کر بیس کردی ہے۔

یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب کی کامیابی کے بعد اب انتہا پسند سوچ کے خلاف ادیبوں کی رہنمائی میں آپریشن ’ضرب قلم‘ کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close