اسلام آباد

جماعت اسلامی کی پاناما کیس میں وزیراعظم کو طلب کرنے کی درخواست

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے۔ جماعت اسلامی نے وزیراعظم کو عدالت طلب کرنے کی درخواست کر دی۔ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں تمام انگلیاں وزیراعظم اور ان کی فیملی کی طرف اٹھ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے پاناما کیس میں وزیراعظم میاں نوازشریف کی عدالت طلبی کی درخواست دائر کی ہے۔ جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ عدالت میں اب تک کی گئی بحث میں وزیراعظم نواز شریف موضوع بحث ہیں۔

ملک سے باہر رقوم منتقل کرنے کے بارے میں وزیراعظم ہی صحیح بتا سکتے ہیں لہٰذا وزیراعظم کو عدالت طلب کیا جائے۔ وزیراعظم نے مئی 2016 کو پارلیمنٹ میں تقریر کی۔

اس تقریر کے متضاد انہوں نے قطری خط سماعت کے دوران پیش کیا۔ درخواست جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے دائر کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close