Featuredاسلام آباد

16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو منسوخ کر دیں گے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر آمد پر گفتگو میں بتایا کہ تمام ملکوں کے ویزے آن لائن کر رہے ہیں ، چین اور افغانستان سمیت دیگر ملکوں کے آن لائن ویزوں کے اجراء کا آغاز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں سے ویزوں میں شکایت تھیں اس لیےبند کررہےہیں، سی ڈی اے کےتمام کانٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنےکا اعلان کرتاہوں، دہشتگردی کےخطرات ہیں، ایگل اسکواڈ اسلام آباد لارہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے تو ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لے گی، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب چور اپنی چوری بچانے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں، منی لانڈرر ایکسپوز ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے ایگل اسکواڈ تعینات کر رہے ہیں ،شہر میں تمام ناکےختم کر رہے ہیں صرف تین رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ناکوں پرداڑھی والوں اورپٹھانوں کی پولیس والےتلاشیاں لےرہےہیں، مری جانے والی ماؤں بہنوں کو روکا جاتا تھا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی شاہراہیں اور انٹرچینج تعمیر کریں گے، اسلام آباد:23 مارچ کو ایف 13 کی اوپننگ ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close