اسلام آباد

آرمی چیف کی یو اے ای کے سفیر سے ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات میں قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں میں تعاون پر یو اے ای کے سفیر کا شکریہ ادا کیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیرعیسیٰ عبد اللہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے قندھار حملے میں جاں بحق ہونے والے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی ہلاکت پراظہارافسوس کیا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو سراہاتے ہوئے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئےمل کرکام کرنا چاہتےہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close