اسلام آباد

پاک فوج سعودی عرب کے دفاع کو اپنا دفاع سمجھتی ہے، آرمی چیف

راول پنڈی : آرمی چیف کا سعودی سفیر سے ملاقات میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کا دفاع اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق نے  جی ایچ کیو میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک آرمی سعودی عرب کے دفاع کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور کے مطابق سعودی سفیر عبداللہ مرزوق کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاملات پر تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی اور تربیتی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا اور دفاع میں تعاون بڑھانے کے امور بھی زیر بحث آئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close