اسلام آباد

فریال تالپور نااہلی: الیکشن کمیشن آٹھ فروری کو فیصلہ سنائے گا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی رہنماء رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں پیپلزپارٹی کی رہنما رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، انہوں نے درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی۔

اپنے دلائل میں ان کا کہنا تھا کہ فریال تالپور کے خلاف درخواست اسپیکر سندھ اسمبلی نے مسترد کی تھی، انہوں نے بشارت راجہ نا اہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے معاملہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو نہ بھیجنے کا نقطہ اٹھایا۔ رکن اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق آئین میں قانون واضح کیا گیا ہے۔

ممبر ارشاد قیصر نے کہا کہ اس کیس کے حوالے سے تمام قانونی نقاط کا جائزہ لیں گے،الیکشن کمیشن نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بینچ آٹھ فروری کو محفوظ فیصلہ سنائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close