اسلام آباد

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: نیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ

حکومت نے 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ یونیفارم اضافے کی درخواست کی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کے لئے حکومتی درخواست پر سماعت کی اور حکومت کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نیپرا حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ یونیفارم اضافے کی درخواست کی جبکہ نیپرا نے 3 روپے 34 پیسے فی یونٹ یونیفارم اضافے کا تعین کیا تھا، حکومت 185ارب روپے سبسڈی صارفین کو فراہم کرے گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ پچھلےسال اوسط ٹیرف13.35روپےتھا اب نئے تعین کے بعد 16.69 روپے فی یونٹ ہوگیا ہے۔

جوائنٹ سیکرٹری پاور نے کہا کہ حکومت نے اس باراضافہ تمام صارفین کیلئےمانگاہے ، لائف لائن صارفین کاٹیرف بھی1.96 روپے فی یونٹ بڑھےگا، حکومت نے گزشتہ مالی سال 144 ارب روپے کی سبسڈی دی ، اس سال 185 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 21 جنوری کو حکومت نے پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں دو روپے اٹھارہ پیسے اضافہ ہونا تھا لیکن ہم نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کا کہا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close