اسلام آباد

فضل الرحمان نے مدارس کے نئے بورڈز کے قیام کو مسترد کر دیا

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے مدارس کے لیے نئے بورڈز منظور ‏کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

اپنے ردعمل میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ علماکامطالبہ نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی خواہش پوری کی گئی، ‏ان بورڈز کا بھی وہی حال ہوگا جو مشرف کے مدرسے بورڈ کا تھا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے حکمران باہر کےغلام اور ایجنٹ ہیں، وفاق المدارس ہماری تنظیم ہے، وفاق کےذمہ ‏داران مدارس کاتحفظ کریں اگر وفاق المدارس تحفظ نہیں کرسکتی توجےیوآئی کرےگی۔

فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس کےتحفظ کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، جےیوآئی مدارس کی ‏چوکیدارہے،وفاق المدارس العربیہ ہماری نمائندہ جماعت ہے اس کےعلاوہ اورکوئی جماعت ہم تسلیم نہیں کریں ‏گے۔

ان کا کہنا تھا کہ علما سے مشاورت کے بعد اس اقدام کےخلاف بڑا فیصلہ کریں گے، حکومت اپنےاس فیصلےکو ‏واپس لے اگر فیصلہ واپس نہ لیا تو مدارس کےطلبا سڑکوں پر ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے علماء کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے 5 نئے وفاق المدارس قائم کرنے کا نوٹی ‏فکیشن جاری کیا جبکہ مدارس کیلئے 16رجسٹرڈ دفاتر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

جس میں اتحادمدارس العربیہ پاکستان(دیوبند) ، اتحادمدارس الاسلامیہ پاکستان(اہل حدیث) ، نظام المدارس ‏پاکستان (بریلوی منہاج القرآن) ، مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمت(اہل تشیع) اور وفاق المدارس الاسلامیہ ‏الرضویہ پاکستان(بریلوی) کوبورڈ کا درجہ دے دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close