اسلام آباد

ملک بھر میں ہفتے میں دو دن کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، این سی او سی نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہفتے میں دو دن کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی، بند مقامات پر ہونیوالے تمام ثقافتی، موسیقی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق اسپورٹس، تہوار، ثقافتی اور دوسری تقریبات پرمکمل پابندی ہوگی، ملک بھر میں سینما اور مزارات مکمل بند رہیں گے۔ شادی کی آوٹ ڈور تقریبات 2 گھنٹے کیلئے ہوں گی،کسی ان ڈور تقریب کی اجازت نہیں ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close