اسلام آباد

حکومت نے نندی پور پاور پلانٹ چین کے حوالے کر دیا

حکومت سے خود تو نندی پور پاور پلانٹ چلا نہیں، تو پلانٹ چائنا کے حوالے کر دیا، نندی پور پاور پلانٹ اب چینی کمپنی چلائے گی۔ نادرن پاور جنریشن کمپنی اور چینی ہائیڈرو الیکٹریک پاور سسٹم کے در میان معاہدہ ہوا ہے، دس سال کیلئے اس معاہدے پر دستخط نادرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ اور چین کی ایم ایس ہائیڈروالیکٹرک پاور سسٹم انجنئیرنگ کمپنی کے درمیان کئے گئے۔

وزارت پانی وبجلی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بجلی کی قیمت کو کوئی ذکر نہیں ہے۔

باخبر زرائع کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی کے زیر انتظام نندی پور پاور پلانٹس حاصل ہونے والی بجلی اسی فیصد مہنگی ہوگی، چینی کمپنی نے فرنس آئل سے 85 پیسے فی یونٹ بجلی کے حساب سے بجلی بنائے گی۔

نیپرا نے نندی پور پاور پلانٹ کا ٹیرف اڑتالیس پیسے فی یونٹ مقرر کیا ہے، معاہدے کے تحت چینی کمپنی پچیس فیصد مقامی افراد کو روزگار فراہم کرنے اور پلانٹ کی پیداوار چوالیس فیصد سے زیادہ رکھنے کی پابند بھی ہوگی۔

نندی پور پلانٹ اس وقت 425میگا واٹ بجلی پیدا کررہا ہے تاہم اسے گیس پر منتقل کرنے کے مجوزہ منصوبے کے شروع ہوتے ہی پیداواری صلاحیت میں 100میگا واٹ کا اضافہ ہوجائیگا اور یہ 425میگا واٹ کے بجائے 525میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close