اسلام آباد

جماعت اسلامی کا پی ڈی ایم سے کوئی تعلق نہیں : سراج الحق

اسلام آباد : جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسنیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ جماعت اسلامی پی ڈی ایم کا حصہ کبھی بھی نہیں بنے گی

موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔قاضی احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی پی ڈی ایم کا حصہ کبھی بھی نہیں بنے گی، جماعت اسلامی کا پی ڈی ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ جماعت نے سینیٹ الیکشن میں پی پی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جھوٹی باتیں پھیلائی گئیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن والے ہمیشہ ملک پر قابض رہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ موجودہ حکومت میں مس مینجمنٹ کی وجہ سے کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کا سونامی ملک میں برپا کردیا ہے، غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close