اسلام آباد

ناموس رسالت پر ہم ساتھ ہیں ، وزیرداخلہ

اسلام آباد : وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم ایسے کام میں شامل نہیں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے امن و امان کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی ہے، وزیراعظم آج قوم سے تاریخی خطاب کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت پر ہم ساتھ ہیں، کسی ایسے کام میں شامل نہیں جس سےپاکستان کو نقصان پہنچے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج کچھ دیر میں تحریک لبیک والوں سے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات میں معاملات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close