Featuredاسلام آباد

کورونا ویکسین کی چھٹی کھیپ 29 اپریل کو چین سے پاکستان پہنچے گی

اسلام آباد : چین سے کوروناویکسین کی چھٹی کھیپ 29 اپریل کو پاکستان لائی جائے گی، طیارے بھیجنے کے لیے متعلقہ ادارے کو درخواست بھیج دی گئی ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے مزید چین سے کورونا ویکسین لانے کے لیے انتظامات جاری ہے، طیارے بھیجنے کے لیے متعلقہ ادارے کو درخواست بھیج دی گئی ہے ، اجازت ملتے ہی 3 طیارے چین،  بیجنگ روانہ کیے جائیں گے۔

 

وئنگ77طیارے چین سے 10لاکھ ویکسین لے کر آئیں گے ، 29اپریل کوکوروناویکسین کی چھٹی کھیپ پاکستان لائی جائے گی۔

 

 

گزشتہ دنوں قومی ایئرلائن کے 3 طیاروں کے ذریعے 76 ٹن کورونا ویکسین پاکستان لائی گئی، ذرائع وزارت صحت کے مطابق ۔ ‏پاکستان نے کورونا ویکسین کی کل 3 کروڑ 5 لاکھ ڈوز کے سودےکیے ہیں ، اب تک پاکستان میں سرکاری سطح پر ویکسین کی 45 لاکھ 60 ہزار خوراکیں پہنچی ہیں۔

 

 

ذرائع کا کہنا تھا کہ سائنو فام سے ویکسین کی 55 لاکھ ڈوز خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے، پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 50 لاکھ ڈوز خریدی ہیں تاہم چین سے تاحال کورونا ویکسین کی 8 کھیپس پاکستان آچکی ہیں۔

 

خیال رہے پاکستان چین سے سائینو فارم، کینو سائینو، سائینو فارم ویکسین درآمد کررہا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close