اسلام آباد

الیکشن کمیشن: این اے 249 کے ضمنی الیکشن سے متعلق اہم خبر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن سےمتعلق دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم امتناع بھی جاری کردیا ہے

 

 

 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں حلقے این اے 249 میں دوبارہ گنتی سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی جانب سے درخواست جمع کرائی گئی، لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے مفتاح اسماعیل کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کی درخواست جمع کرائی۔

 

الیکشن کمیشن نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا ہے اور این اے249کے انتخابی نتائج، سے متعلق الیکشن کمیشن نے حکم امتناع جاری کردیا ہے جبکہ مفتاح اسماعیل کی درخواست پر سماعت چار مئی کو مقرر کی گئی ہے۔

 

درخواست جمع کرانے کے بعد لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے الیکشن کمیشن کے باہر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ این اے 249 میں مسلم لیگ ن کی واضح اکثریت تھی، حلقےمیں اچانک نتائج آنے کا سلسلہ بند ہو گیا، این اے 249 میں وہ جماعت جو پہلے کہیں نظر نہیں آ رہی تھی وہ جیت گئی۔

 

 

طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر نتیجہ مرتب کر لیا جاتا ہے تو فارم 45 پر تفصیل لکھی جاتی ہے، ضمنی الیکشن کے روز فارم 45 کی کاپی مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کو فراہم نہیں کی گئی،ہر پولنگ اسٹیشن کی سمری فراہم کی جاتی ہےجو آرا و نے ہمیں فراہم نہیں کی، پریذائڈنگ افسرنتیجہ واٹس ایپ کرنے کے مجاز تھے۔

 

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 50 فیصد فارم 45 پر وقت سے پہلے دستخط کرائے گئے جبکہ 50 فیصد فارم 45 پر دستخط ہی نہیں تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close