اسلام آباد

افریقی یونین کے قیام کی58 ویں سالگرہ پر پاکستان کی افریقی ممالک کو مبارک باد پیش

اسلام آباد: افریقی یونین کے قیام کی58 ویں سالگرہ پر پاکستان نے افریقی ممالک کو مبارک باد دی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، افریقہ ڈے پر افریقی ممالک سے مضبوط تعلقات کے عزم کا اعادہ اور افریقی یونین کے قیام کی58 ویں سالگرہ پر پاکستان مبارکباد پیش کرتا ہے۔

 

ترجمان کے مطابق افریقی یونین نے پر امن افریقی براعظم کو مضبوط بنانے کی جانب سفر کیا، افریقہ سے دوستانہ تعلقات کی پاکستان کی لمبی اور نمایاں تاریخ ہے، پاکستان نے نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی کے لیے افریقی جدوجہدکی حمایت میں کردار ادا کیا، افریقہ میں قیام امن کے لیے بھی پاکستان معنی خیز شراکت کرتا رہا ہے۔

 

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہمارے امن فوجیوں نے افریقی زندگیوں کے تحفظ کے لیے قربانی دی۔

 

افریقہ ڈے کے حوالے سے دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمودکی سربراہی میں انگیج افریقہ اقدام کا مقصد سفارتی روابط مستحکم کرنا ہے۔ پاکستان افریقہ سے مضبوط شراکت قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

 

خیال رہے کہ 25 مئی 1963 کو افریقی یونین کا قیام عمل میں آیا تھا اسی مناسبت سے افریقی ممالک ہر سال پچیس مئی کو افریقہ ڈے مناتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close