اسلام آباد

تمام جماعتوں کو نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں ،احتساب کے عمل کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے: پرویز رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کو نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں ،نیب نے خود تسلیم کیا کہ سسٹم میں قباحتیں ہیں ،وزیراعظم ان رکاوٹوں کا ذکر کررہے ہیں جو ترقی کی راہ میں حائل ہیں،منصوبوں کی راہ میں رکاوٹوں کا ذکر ہونا چاہیے اور انھیں دور کیا جانا چاہیے،ہم خطے میں وسائل اور صلاحیت کے اعتبار سے دیگر ملکوں سے پیچھے ہیں ۔جیو نیوز کے مطابق یہ باتیں وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے پروفیسر ڈاکٹر احسن اختر ناز کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کرتے ہیں،پگڑیاں اچھالنے اور جھوٹ بولنے والے عدالت میں معافی مانگ لیتے ہیں ۔

پرویز رشید نے کہا کہ اسحق ڈار کسی ادارے کے نہیں پورے پاکستان کے وزیر خزانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی اقدامات کیے جائیں گے ،تجاویز کی روشنی میں کیے جائیں گے،ہم خطے میں وسائل اور صلاحیت کے اعتبار سے دیگر ملکوں سے پیچھے ہیں ،سی پیک اور دیگر منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پٹھان کوٹ واقعہ پر ایک کمیٹی بنائی گئی تھی۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے کہا کہ تمام جماعتوں کو نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں ،چیئرمین نیب نے خود تسلیم کیا ہے کہ سسٹم میں قباحتیں ہیں احتساب کے عمل کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے جبکہ احتساب کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہو گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close