اسلام آباد

نظام الدین اولیاء دربار سے وابستہ 2 افراد کی گمشدگی، تمام متعلقہ ایجنسیاں معاملہ دیکھ رہی ہیں، بھارت کی درخواست پر پاکستان کا جواب

اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ایجنسیاں حضرت نظام الدین اولیاء دوبار کیساتھ وابستہ 2 افراد کی بازیابی کے معاملے کو دیکھ رہی ہیں۔ نئی دہلی کے حضرت نظام الدین اولیاء درگاہ سے وابستہ 2 افراد لاہور میں لاپتہ ہوئے تھے جس پر بھارت نے پاکستانی حکومت نے ان کی بازیابی کی درخواست کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 80 سید آصف علی نظامی اور ان کے بھتیجے 65 سالہ ناظم علی نظامی 8 مارچ کو پاکستان آئے تھے تاہم لاہور میں لاپتہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سید آصف اپنی بیمار بہن کی عیادت کیلئے کئی سالوں بعد کراچی آئے تھے جبکہ ناظم ہر سال پاکستان میں واقع درگاہوں پر حاضری اور اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے آتے رہتے ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن نے ان کی بازیابی کی درخواست ہے اور تمام متعلقہ ایجنسیاں اس معاملے کو دیکھ رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close