اسلام آباد

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق آئینی ترمیم منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق 28 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیر قانون زاہد حامد نے 28 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا جسے ایوان نے دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا، ایوان میں 255 اراکین نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق آئینی ترمیم کے بل کی حمایت کی جب کہ 4 نے مخالفت کی۔

ایوان سے بل کی منظوری کے بعد دہشت گردوں کے ٹرائل کے لیے فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع ہو جائے گی۔ بل کے تحت گرفتار ملزمان کا 24 گھنٹوں میں ریمانڈ اور گرفتاری کی وجوہات بتانا لازمی ہوں گی، ملزم اپنے مقدمے کے لیے پرائیوٹ وکیل کی خدمات حاصل کرسکے گا اور ملزم کو قانون شہادت کے تحت مراعات بھی حاصل ہوں گی۔ بل کے تحت ملزم پر قانون شہادت 1984 کا اطلاق ہوگا جب کہ مذہب اور عقیدے کے غلط استعمال کو بھی دہشت گردی تصور کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close