اسلام آباد

ہم ملک سے فسادیوں کو ختم کرنے کے لیے ثابت قدم رہیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے یوم پاکستان کے موقع پر ملک کے دشمن کو بھی خبردار کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 23 مارچ کی کامیاب پریڈ پر قوم کومبارک باد دی اور اس موقع پر کیے گئے سیکیورٹی کے اقدامات کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے چین، ترکی، سعودیہ عرب اور جنوبی افریقا کے فوجی دستوں کا پریڈ میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن ملک اور دنیا میں نمایاں اہمیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے غازیوں اور شہدا کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہدا ء اور غازی ہمارے ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جب کہ پاکستان کے دشمن خبردار رہیں ہم ملک سے فسادیوں کو ختم کرنے کے لیے ثابت قدم رہیں گے۔واضح رہے یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلا آباد میں مسلح افواج کی جانب سے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا جس میں تاریخ میں پہلی مرتبہ پاكستان كی تینوں مسلح افواج كے ساتھ ساتھ چین، تركی اور سعودی عرب كے فوجی دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close