Featuredاسلام آباد

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی واقتصادی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز سمیت پر 21نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع ہوگیا ، اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی واقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ سندھ سےمتعلق امور،پی ڈی ایم اورقومی امورکا جائزہ لےگی۔

اجلاس میں کوروناکی صورتحال اور ویکسین کی فراہمی کاجائزہ لیا جائے گا اور آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز سمیت پر 21 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں کیپیٹل ٹیریٹری رولز 2020 کا ڈرافٹ کابینہ میں پیش کیا جائے گا جبکہ کابینہ تاجکستان کو کورونا کنٹرول کیلئے ہیومن اسسٹنس کی منظوری دے گی۔

کےالیکٹرک کےبورڈآف ڈائریکٹرزمیں حکومتی نمائندے کی منظوری ، قومی ترانہ کےآڈیووژول کانٹینٹ پرنظر ثانی کیلئےکمیٹی کاقیام بھی ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کی تقرری کی منظوری دی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم ڈی اےپی پی کی تقرری کی منظوری بھی دی جائےگی جبکہ نجکاری کمیٹی کےاجلا س میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

کابینہ اجلاس میں کرمنل لازمیں ترامیم پر رپورٹ اور کمیٹی برائےٹرانسپورٹ اینڈلاجسٹکس کی رپورٹ پیش کی جائےگی جبکہ فرسٹ ویمن بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی تقرری کی منظوری کے ساتھ ساتھ اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close