اسلام آباد

پی آئی اے ایئرسفاری پروازیں ایک ہفتے کیلئے ملتوی

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کی ایئرسفاری پروازیں ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر ‏دیں۔

 

 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئر سفاری پروازیں ملتوی کرنے کا فیصلہ محکمہ موسمیات کےجاری ‏مراسلے پر کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دلکش نظارےکیلئےصاف موسم انتہائی ضروری ہے اس لیے ایئرسفاری کی ‏افتتاحی پرواز12 جون کے بجائے 19 جون کو روانہ ہوگی۔

پی آئی اے نے 12جون سے ایئرسفاری کا اعلان کرتے ہوئے یک طرفہ کرایہ 25ہزار روپے مقرر کیا ‏تھا۔

ائیر سفاری کے ذریعے گلگت بلتستان میں موجود بلند ترین چوٹیاں دیکھنے کا موقع ملے گا، ائیر ‏سفاری کالام ، جھیل سیف الملک ناگاپربت ، کے ٹو سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی۔

خیال رہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پی آئی اے نے سیاحت کےفروغ کیلئے تاریخ میں پہلی ‏باراسکردو اور گلگت ائیرپورٹ پر 8، 8 پروازیں آپریٹ کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close