اسلام آباد

ہم گروتھ کی طرف جارہے ہیں لوگوں کی امید بندھ گئی ہے

اسلام آباد: عوام کو جو خواب دکھائے ان کی تعبیر کی طرف جارہے ہیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہم اب گروتھ کی طرف جارہے ہیں لوگوں کی امید بندھ گئی ہے، خسارے بڑھے اسی لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، نوٹ چھاپ کر مسائل حل نہیں ہوسکتے، عمران خان نے ایسے اقدامات اٹھائے جس سے معیشت کو فائدہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جو اسٹریٹیجی ہے اس میں غریب کے ساتھ سب کا خیال رکھا جائے گا، مہنگائی ساڑھے 11 فیصد ہے 25 فیصد تو نہیں ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہم 70 فیصد دالیں درآمد کرتے ہیں، گزشتہ دس سالوں میں کیا کیا، زرعی شعبے پر گزشتہ دس سالوں میں کیوں توجہ نہیں دی گئی، اشیائے خوردونوش درآمد کرتے ہیں، عالمی سطح پر چیزیں مہنگی ہیں ہمیں بھی نقصان ہورہا ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ چھوٹے قرضے دیں گے تو پروڈکشن بڑھے گی، برآمد میں جتنے بھی ٹیکسز تھے انہیں کم یا ختم کردیا ہے، ہم نے برآمدات بڑھانی ہے، ڈالر چھاپ نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری لائیں گے، چینی سفیر سے آج ملاقات ہوئی انہیں بھی کہا برآمدات میں ہماری مدد کریں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کریڈٹ دیں آج سارے بینک گھروں کے لیے قرضے دینے کو تیار ہیں، ہماری ہاؤسنگ انڈسٹری مشکلات کا شکار تھی کیسے ترقی کرسکتے ہیں، عمران خان کو کچھ تو کریڈٹ ددیں بہت سے مسائل پر خصوصی توجہ دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close