اسلام آباد

آئین کی جدوجہد کو لے کر نہ چلے تو مارشل لاء سے بدتر حالات کا سامنا کرنا پڑے گا، رضا ربانی

اسلام آباد: چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کی جدوجہد کو کامیابی صحافیوں کی وجہ سے ملی، اگر آج پارلیمان نے خود کو برقرار رکھنا ہے تو جمہوری جدوجہد کرنے والے طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے ڈھال بننا ہوگا۔ رضا ربانی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یوم شہدائے صحافت کے متعلق تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک میں قوانین موجود ہیں لیکن ان کا اطلاق چہرے اور عہدے دیکھ کر کیا جاتا ہے،آئین کی جدوجہد کو آگے لے کر نہ چلے تو مارشل لاء سے بھی بدتر حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ سے متعلق آئینی بل کو جلدسے جلد پاس کرانا چاہتی ہے،یہ بل میڈیا ہاؤسز کو قانون کے دائرے میں لانے میں مددگارثابت ہوگا۔ تقریب سے ملک کے ممتاز صحافی حامد میر نے شہید ہونے والے صحافیوں کے لواحقین کو اپنی طرف سے امدادی چیکس بھی تقسیم کیے، ان کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں صحافیوں کے لیے تحفظ کے لیے قانون سازی ناگزیر ہے۔ تقریب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے صدر افضل بٹ کے علاوہ ممتاز صحافیوں نے بھی خطاب کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close