اسلام آباد

جہاد کے نام پر تحریک طالبان کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا گیا، ناصر جنجوعہ

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ کا کہنا ہے کہ جہاد کے نام پر کالعدم ٹی ٹی پی کوپاکستان کے خلاف استعمال کیا گیا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ہم چالیس سال سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، القاعدہ اور داعش کو پاکستان نے نہیں بنایا لیکن سازش کی وجہ سے پاکستان کے بارے میں غلط تاثر پایا جاتا ہے، دنیا کو یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کا مرکز ہے، آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے نتائج پوری دنیا نے دیکھے، ہم نے بلوچستان، خیبر پختونخوا ،فاٹا اور کراچی میں دہشتگردی پر قابو پالیا ہے۔ چین اور روس سے اتحاد نے پاکستان کا مستقبل روشن کردیا۔ پاکستان مضبوط معاشی طاقت بننے جا رہا ہے، اب پاکستان دنیا بھر کا تجارتی حب بننے جا رہا ہے، پاک چین اقصادی راہدری ہمیں ایشیا ہی نہیں دنیا بھرسے جوڑ دے گی۔

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان کی سلامتی پاکستان کے ساتھ جڑی ہے، پاک افغان سرحد 2 ہزار611 گیارہ کلومیٹر طویل ہے، بارڈر گیٹ کے علاوہ بلوچستان سے افغانستان جانے کے 200 جب کہ خیبر پختونخوا سے 128 راستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چالیس سال سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، پاکستان کئی برس سے طالبان کی دہشت گردی کا شکار ہے، ہمارے جہاد کے رجحان کو استعمال کیا گیا، جہاد کے نام پر تحریک طالبان پاکستان کو ہمارے خلاف استعمال کیا گیا۔ افغان طالبان کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکا تو انھوں نے پاکستانی طالبان بنادی، پاکستان نے طالبان کے خلاف کاروائیاں کی توانھوں نےپاکستان سےجہاد کا فتویٰ دے دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close