Featuredاسلام آباد

8 اور 11 جولائی کے دوران دو بوئنگ 777 کے ذریعے 722 افراد وطن لایا جائے گا

راولپنڈی: پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ 5 جولائی کو دوحہ سے ایک پرواز 155 اور بحرین سے 145 مسافروں کو لے کر پہنچے گی

وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اپنے پبلک سیکریٹریٹ میں میڈیا کو بتایا کہ پی آئی اے ایئربس کے بجائے بوئنگ 777 پر کام کرے گی تاکہ عید سے قبل 18 پروازوں پر دبئی، شارجہ، دوحہ اور بحرین سے پاکستانیوں کو واپس لایا جاسکے، بوئنگ کے آپریشن سے نشستوں کی تعداد 2 ہزار تک بڑھے گی۔

زیادہ تر 3 ہزار 394 مسافروں کو 5 سے 18 جولائی کے دوران پی آئی اے کی 10 پروازوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے وطن واپس لایا جائے گا۔

اس کے علاوہ 6 سے 18 جولائی تک دوحہ سے تقریباً 2 ہزار 916 مسافر کو 6 پروازوں کے ذریعے لایا جائے گا۔

مزید یہ کہ 8 اور 11 جولائی کے دوران دو بوئنگ 777 کے ذریعے 722 افراد وطن لایا جائے گا۔
وزیر ہوا بازی نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ رنگ روڈ منصوبہ ایک صوبائی معاملہ ہے لیکن انہیں امید ہے کہ اس پر کام ستمبر میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول بحران کی رپورٹ پر ندیم بابر کو نہیں وزیراعظم کو بھی فارغ ہونا چاہیے

ایک سوال کے جواب میں غلام سرور خان نے کہا کہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ عوامی تشویش نہیں ہے، اصل عوامی مسئلہ بے روزگاری ہے۔
پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران نوکریوں کے لیے 16 لاکھ افراد کو بیرون ملک بھیجا گیا۔
50 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں داخل ہوئے اور 20 لاکھ کو پاکستانی شہریت حاصل ہوئی لیکن اس مرتبہ 5 لاکھ مہاجرین کی آمد متوقع ہے حالانکہ پاک افغان سرحد کے ایک بڑے حصے کو سیل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ پاکستان میں داخل ہوتے ہیں تو انہیں شہروں میں منتقل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سوال کے جواب میں غلام سرور خان نے کہا جہاں تک وہ جانتے ہیں حکومت، امریکا کو کوئی ایئر پورٹ نہیں دی گی اور نہ ہی انہیں ڈرون حملوں کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے گی۔

یہ پہلا موقع ہے جب اپوزیشن کی خواہش پر سیاسی قیادت ایک پیج پر جمع ہو کر غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں پیدا ہونے والی قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close