اسلام آباد

ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ راحیل شریف ایران کیخلاف کوئی کام کریں: ناصر جنجوعہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ جب راحیل شریف سعودی اتحاد کی قیادت سنبھالیں گے تو ایران کو بھی تسلی ہو جائے گی۔ جنرل (ر) راحیل شریف سے قوم پیار کرتی ہے اور ان کی خدمات کی معترف ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام ایران کیلئے بہت اچھے جذبات رکھتے ہیں اور ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ جنرل (ر) راحیل شریف ایران کے خلاف کوئی کام کریں گے۔ جب وہ سعودی اتحاد کی قیادت سنبھال لیں گے تو ایران کو بھی تسلی ہو جائے گی۔ جنرل (ر) راحیل شریف کے خلاف حکومتی رہنماءکے بیان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس طرح سے قوم راحیل شریف سے پیا کرتی ہے اور ان کی خدمات کی معترف ہے، اس لئے ان کے خلاف ایسی باتیں کرنا زیادتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close