اسلام آباد

مقدس مقامات کی حفاظت کرنا سب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے، دفاع حرمین الشریفین کیلئے مرمٹنا اولین مقصد ہونا چاہیئے، امام کعبہ

اسلام آباد: امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے کہا ہے دشمن چاہتا ہے کہ ہم میں نا اتفاقی اور دشمنی پیدا ہو، لیکن ہمیں متحد رہنا ہے، دہشت گردی کا شکار مسلمان ملک بن رہے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب نے دہشت گردی سے نجات دلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز مغرب کی امامت کرائی، پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی خود مختاری اور سلامتی کے لئے دعا کراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقے میں نہ پڑو، ہر قسم کی فرقہ واریت اور دہشت گردی سے دور رہیں۔ امام کعبہ نے کہا کہ مقدس مقامات کی حفاظت کرنا سب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے، دفاع حرمین الشریفین کے لیے مرمٹنا اولین مقصد ہونا چاہیے۔ امام کعبہ کی آمد کی اطلاع پر راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کی بڑی تعداد نے فیصل مسجد کا رخ کیا، اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ شیخ صالح بن ابراہیم نے اس سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز عصر کی امامت کی، اس کے بعد امام کعبہ نے ڈپٹی اسپیکر مرتضٰی جاوید عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات بھی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close