Featuredاسلام آباد

بدقسمتی سے پاکستان کا وزیراعظم سلیکڈ اور نالائق ہے

حویلی: آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حویلی کے عوام کا ایک ہی نعرہ ہے، کشمیر کا سودا نا منظور، بدقسمتی سے پاکستان کا وزیراعظم سلیکڈ اور نالائق ہے،

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ 25 جولائی کو کشمیری عوام کٹھ پُتلی کو جواب دیں گے، ہم دہلی اور اسلام آباد کی ڈکٹیشن بالکل نہیں مانتے، ہم کشمیری عوام کی ڈکٹیشن کے علاوہ کسی کی نہیں مانیں گے۔ پیپلز پارٹی ہی بھارت کی آنکھوں میں آںکھیں ڈال کر بات کرسکتی ہے،

ہماری جماعت کبھی کشمیر کا سودا نہیں کر سکتی۔ ہم وہ وزیر اعظم نہیں چاہتے جو مودی کی جیت کی دعا کرے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ خوشیاں مودی کے ساتھ مناؤ اور غم ہمارے ساتھ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دورمیں ملازمین تنخواہوں میں اضافہ کیا،

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے

پیپلز پارٹی کے دور میں سب سے زیادہ روزگار ملا ، تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی غربت اور مہنگائی ہے، کشمیری عوام کو تبدیلی کی تباہی سے بچانا ہوگا،احساس احساس کہنے والوں میں کوئی احساس نہیں، آپ نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام ہٹا کراحساس کردیا، بجٹ

دستاویزات میں احساس پروگرام کا نام نہیں، نقل کے لیے عقل کی ضرورت ہوتی ہے، وزیراعظم ہماری خارجہ پالیسی کا کریڈٹ لیتے ہیں، امریکا کو ہوائی اڈے نہ دینے کی بات پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں کی تھی، پاکستان کا وزیراعظم نالائق ، نا اہل اور نا جائز ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close