Featuredاسلام آباد

کشمیر کے علاقے ایل اے 16 شرقی باغ کے4پولنگ اسٹیشنزپر دوبارہ پولنگ جاری

باغ :کشمیر کے علاقے ایل اے 16 شرقی باغ کے4پولنگ اسٹیشنزپر دوبارہ پولنگ کا عمل جاری ہے ، پولنگ اسٹیشن نمبر 42 – 134 – 135-136 پر پولنگ شام 5بجے تک جاری رہے گی

انتخابات کے دوران تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کےامیدواروں میں کانٹےکامقابلہ متوقع ہے تاہم 163پولنگ اسٹیشنزکےنتائج کےمطابق پی ٹی آئی امیدوارکو 199ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

آزاد کشمیر میں 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں لڑائی جھگڑے اور پولنگ بیگ چھن جانے پر نتیجہ روکا گیا تھا، دو پولنگ اسٹیشن پر سرے سے پولنگ ہی نہیں ہوئی جبکہ باغ کے دو پولنگ اسٹیشن پر سیاسی کارکنان کے درمیان جھگڑے کے باعث بیلٹ پیپرز جلادئیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات میں منظم طریقے سے دھاندلی ہو رہی ہے

ایل اے 16 شرقی باغ میں ری پولنگ والے 4پولنگ اسٹیشنزپر2380رجسٹرووٹ ہیں۔

حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی 25 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے اور اسے حکومت بنانے کے لئے سادہ اکثریت حاصل ہوچکی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی گیارہ نشستوں کےساتھ دوسرے نمبرپر جبکہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ کو بُری طرح شکست ہوئی اور وہ صرف چھ نشستیں حاصل کرسکی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close