اسلام آباد

ہم ہر ایسے اقدام کیخلاف ہوں گے جس سے عام آدمی کی معیشت ‏شدید متاثر ہو

اسلام آباد :  کسی بھی صوبے یا اکائی کو انفرادی فیصلے کی اجازت نہیں۔ ‏

فوادچوہدری نے کہا کہ این سی اوسی اور سندھ حکومت ایسالائحہ عمل بنائیں کہ عام آدمی کا ‏روزگار، کاروبار متاثر نہ ہو

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کراچی میں لاک ڈاؤن سے متعلق سندھ حکومت کے فیصلے ‏پر کہا ہے کہ کسی بھی صوبے یا اکائی کو انفرادی فیصلے کی اجازت نہیں۔ ‏
 
 فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارامؤقف ہے این سی اوسی کی ‏پالیسی کو جاری رکھا جائے کسی بھی یونٹ کو اپنے طورپر فیصلہ نہیں کرناچاہیے۔
 
انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں وزیر اعظم ‏کی پالیسی بالکل واضح ہے ہم ہر ایسے اقدام کیخلاف ہوں گے جس سے عام آدمی کی معیشت ‏شدید متاثر ہو۔

فوادچوہدری نے کہا کہ این سی اوسی اور سندھ حکومت ایسالائحہ عمل بنائیں کہ عام آدمی کا ‏روزگار، کاروبار متاثر نہ ہو، وزیراعظم نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ہم نے معیشت ‏کو متاثر کئےبغیر کورونا کا مقابلہ کیا ہے۔ ‏

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی صوبےیااکائی کو انفرادی فیصلے کی اجازت نہیں، این سی اوسی اور ‏سندھ حکومت مشترکہ مؤقف پرکام کررہی ہے اسدعمر اور ڈاکٹرفیصل کی مرادعلی شاہ سے بات ‏ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close