اسلام آباد

کلبھوشن یادیو اپنی کارروائیوں سے پاکستان میں خانہ جنگی کرانا چاہتا تھا، سرتاج عزیز

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو اپنی کارروائیوں سے پاکستان میں خانہ جنگی کرانا چاہتا تھا اور اسےشواہد اوراعتراف جرم کے بعد قانون کے مطابق سزا سنائی گئی ہے۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران سرتاج عزیز نے کہا کہ کل بھوشن بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر اور’’را ‘‘ کا ایجنٹ ہے، وہ کارروائیوں سے پاکستان میں خانہ جنگی چاہتا تھا اور اس کے لیے بلوچستان میں نوجوانوں کو ملک دشمن سرگرمیوں پر اکساتا تھا،اس نے جاسوس کی حیثیت سے پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔ وہ پاکستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث رہا ہے۔ اس کی دہشت گرد کارروائیوں میں کئی پاکستانی جاں بحق ہوئے۔ کل بھوشن تک قونصلر رسائی نہ دیئے جانے سے متعلق سوال پر سرتاج عزیز نے کہا کہ کل بھوشن کے پاس دو پاسپورٹ تھے ایک ہندو نام سے اور ایک مسلم نام سے، 23 جنوری کو بھارت سے معلومات کا تبادلہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ بھارت نے بھی کئی پاکستانی قیدیوں کو قونصلر رسائی نہیں دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close