Featuredاسلام آباد

آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد کے درمیان چل رہی ہے

اسلام آباد: اسد عمر نے کہا کہ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کو چند ماہ کے لیے ملتوی کر نے اور اس سے قبل ایک خصوصی ویکسی نیشن مہم شوع کرنے کی سفارش کی تھی

آزاد کشمیر کے انتخابات نے اب وہاں وبا کا پھیلاؤ بڑھانے میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے اور اب وہاں کورونا مثبت کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد ہوگئی ہے

یہ بھی پڑھیں : سیاست میں مفاہمت ہوسکتی ہے اور ہونی بھی چاہیے : اسد عمر

اسد عمر نے مزید کہا کہ دو ہفتے قبل بلاول بھٹو زرداری دھمکیاں دے رہے تے کہ اگر کراچی میں کورونا پھیلا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وزرا ہوں گے لیکن اب اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے کراچی میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران کورونا ایس او پیز کی سب سے زیادہ خلاف ورزی سیاستدانوں کی طرف سے ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close