اسلام آباد

لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب کے اغوا سے متعلق مزید بھارتی کردار سامنے آگئے

اسلام آباد: نیپال سے لاپتا ہونے والے پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل سعد حبیب کے اغوا سے متعلق مزید بھارتی کردار سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان ویوز کو حاصل تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) سعد حبیب کا ٹکٹ اور ان کی ہوٹل میں بکنگ بھارتی افراد نے کرائی جب کہ انہیں نیپال کے ایئرپورٹ پر ریسیو کرنے والا بھی بھارتی شخص تھا جس کا نام ڈولی رینچل بتایا جاریا ہے، ڈولی نے سعد حبیب کو لمبینی ایئرپورٹ پر ریسیو کیا جب کہ ڈولی خود نیپال میں مقیم نہیں تھا وہ اس مقصد کے لیے 4 اپریل کو لمبینی پہنچا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سعد حبیب کا ٹکٹ سفل چوہدری نامی بھارتی شخص نے کھٹمنڈو کے پریشئس ٹریول اینڈ ٹورز سے خریدا جب کہ ان کی ہوٹل میں بکنگ صابو راجور نامی خاتون نے کرائی۔ ذرائع کے مطابق سعد حبیب کی بکنگ حیات ریجنسی نامی ہوٹل میں کرائی گئی اور یہ کام انجام دینے والی خاتون صابو راجور کھٹمنڈو کی کمپنی میں مارکیٹنگ مینیجر کے روپ میں کام کرتی ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل (ر) سعد حبیب رواں ماہ ہی نیپال سے لاپتا ہوئے ہیں جنہیں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی جانب سے اغوا کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close