اسلام آباد

توہین مذہب قانون کے غلط استعمال کو روکا جائے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے: شیری مزاری

اسلام آباد: رکن تحریک انصاف شیری مزاری نے کہا ہے کہ ملک میں توہین مذہب کے قانون کو غلط طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے اسے ہر صورت روکا جائے، کسی بھی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری کا خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ حکومت ہجوم کے تشدد کے واقعات کے خلاف قرارداد لائے،اگر حکومت قرارداد نہیں لائے گی تو ہم لائیں گے،ہم قانون کے غلط استعمال سے متعلق اپوزیشن لیڈرکے موقف کی حمایت کرتے ہیں، توہین مذہب قانون کو معصوم لوگوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close