اسلام آباد

امریکی بلاگر سنتھیا رچی صحتیابی کے بعد گھر منتقل

اسلام آباد: امریکی بلاگر سنتھیا رچی صحتیاب ، جس کے بعد وہ اپنے گھر بھی منتقل ہوگئیں۔

چند روز قبل بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لائی جانے والی امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کو صحت مند قرار دے دیا گیا

اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کے ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی شہری سنتھیا رچی کی طبعیت سنبھل گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولی کلینک اسپتال کے شعبہ میڈیسن کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے تمام ٹیسٹ کا جائزہ لیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سنتھیا رچی کو دن میں آئی سی یو سے آفیسر وارڈ میں شفٹ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے سنتھیا رچی کو صحت مند قرار دے دیا، جبکہ طبعیت سنبھلنے پر وہ اپنی رہائش گاہ منتقل ہوگئیں۔

خیال رہے کہ سنتھیا رچی کو 2 روز قبل بےہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close